نمائندہ حدیث
امام بخاری ۔ : 5555
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَاعَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا زَالَ يُوصِينِي جِبْرِيلُ بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ
ہم سے اسمٰعیل بن ابو اویس نے بیان کیا، انہوں نے کہا؛ مجھ سے [مالک] نے [یحییٰ بن سعید] سے بیان کیا، انہوں نے کہا؛ مجھے ابو بکر بن محمد نے [عمرہ] سے، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل علیہ السلام ہمیشہ مجھے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی تلقین کرتے تھے، اس لیے میں سمجھتا تھا کہ میرے پڑوسی بھی مال کے وارث ہوں گے۔